ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میسور کی ڈپٹی کمشنر شیکھاکو دھمکی کا معاملہ؛مری گوڈا کی عدالتی تحویل میں توسیع

میسور کی ڈپٹی کمشنر شیکھاکو دھمکی کا معاملہ؛مری گوڈا کی عدالتی تحویل میں توسیع

Wed, 17 Aug 2016 12:12:03    S.O. News Service

بنگلورو16؍اگست(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور)میسور کی ڈپٹی کمشنر شیکھا سے بدکلامی کرنے اور انہیں دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار میسور ضلع پنچایت کے سابق صدر مری گوڈا کی عدالتی تحویل میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔ مری گوڈا جو اپنے آپ کو وزیراعلیٰ سدرامیا کا دست راست کہتے تھے، پچھلے دنوں انہوں نے میسور کی ڈپٹی کمشنر شیکھا کا راستہ روکا اور انہیں برا بھلا کہنے کے بعد انہیں دھمکی دی۔جس کے فوراً بعد شیکھانے مری گوڈا کے خلاف نظر آباد پولیس تھانہ میں شکایت درج کردی، اس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کیا، اور ایک مہینہ راہ فرار اختیار کرنے کے بعد مری گوڈا نے پولیس کے آگے خود سپردگی کردی، اس وقت میجسٹریٹ نے انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا تھا، آج عدالتی تحویل کے 14دن مکمل ہوگئے ، جس کے سبب مری گوڈا کو میسور کی تیسری جے ایم ایف سی عدالت میں پیش کیاگیا۔ مری گوڈا کے وکیل جگدیش کو یہ توقع تھی کہ آج ان کی ضمانت ہوجائے گی۔ تاہم عدالت نے مری گوڈا کی ضمانت عرضی کے متعلق فیصلہ محفوظ رکھتے ہوئے انہیں دوبارہ عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔


Share: